ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ نئے تعلیمی سال کا آغاز

جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ نئے تعلیمی سال کا آغاز

Sun, 08 Jul 2018 23:25:37    S.O. News Service

نئی دہلی:08/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہند ونیپال کی سرحد پر واقع دینی درسگا جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدھوبنی وایا پرتاپ گنج سپول میں نئے تعلیمی سال کا آغاز 24 شوال المکرم1439 ھ مطابق 9 جولائی بروز پیر سے ہونے جا رہا ہے۔اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا، جس میں بطور مہمان خصوصی سماحۃ الشیخ الدکتور محمد عثمان الحافظ المدنی، مسجدنبوی مدینہ منورہ شریک ہوں گے۔دیگر مقررین میں دیوبند سے مولانامفتی ارشد فاروقی، المعہدالاسلامی مؤ کے رئیس مولانا ابصارالحق قاسمی ندوی اور مولانا صغیر احمد رحمانی کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے بانی و مہتمم مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے بتایا کہ ہندوستان اور نیپال کی سرحد پر واقع رشد و ہدایت اور تعلیم و تبلیغ کی اس درسگاہ میں مختلف درجات میں داخلے کیلئے ہر سال بڑی تعداد میں طلبہ دوردراز سے آتے ہیں،جن کا تحریر او رتقریری امتحان لیا جاتا ہے اس کے بعد ہی داخلے کی کارروائی مکمل کی جاتی ہے۔مفتی عثمانی نے کہا کہ امسال بھی طلبہ کی کثیر تعداد نے یہاں کا رخ کیا تھا مگر ضرورت کے حساب سے ہی ان کا داخلہ لیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ جدید اور قدیم طلبہ کی تعداد اس قت ایک ہزار سے متجاوز ہے، جن کے داخلے کی کارروائی جاری ہے۔یہاں طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے اور عصری تعلیم کا بھی معقول انتظام ہے۔انہوں نے کہاکہ امسال جامع? القاسم اپنا 28 سالہ تعلیمی سفر طے کر رہا ہے۔اس مناسبت سے فروری میں بین الاقوامی تعمیر ملت کنونش کے موقع پر 28 سالہ جشن تعلیمی بھی منایا گیا، جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔ اس جشن میں ہندوستان اور بیرون ہندوستان کے علما ودانشورں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔


Share: